7 فوڈ چینز پر کارروائی، 2 ریسٹورنٹس بند، 7 کو 6 لاکھ جرمانہ

7 فوڈ چینز پر کارروائی، 2 ریسٹورنٹس بند، 7 کو 6 لاکھ جرمانہ

3من سے زائد ناقص آئل، گلی سڑی سبزیاں ،ممنوعہ اجزا کی بڑی مقدار تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )7معروف فوڈ چینز پر کارروائی کرتے ہوئے 2ریسٹورنٹس بند، 7کو 6لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ3من سے زائد ناقص آئل، گلی سڑی سبزیاں اور ممنوعہ اجزا کی بڑی مقدار تلف کرادی، 10معروف فوڈ پوائنٹس پر183 ہینڈلرز کے میڈیکل اور 240 کو ٹریننگ دی گئی، تفصیلات میں بتایا گیا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر معروف چائنیز ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا، مضر صحت آئل سے مختلف اشیا خورونوش کی تیاری پر کارروائی کی گئی، فوڈ پوائنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے ، فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے گندے فرش پر اشیا خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق خوراک کی تیاری میں ناقص اجزا کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں