انسانی حقوق کے عالمی دن پر الحمرا ہال میں تقریب
آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا:وزیر تعلیم ودیگر کاخطاب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،خبرنگار )محکمہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ تعلٰیم و آگاہی، یونیسکو اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیجانب سے الحمرا ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جو میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔سی ای او ادارہ تعلیم و آگاہی ڈاکٹر بیلا رضا جمیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ڈاکٹر بیلا رضا جمیل نے یومِ انسانی حقوق کی عالمی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔ آج سٹیج پر خواتین کی نمائندگی دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔لاہور شہر سمیت پنجاب حکومت تمام شہروں میں انسان دوست اور مساوات پر مبنی پالیسیوں پر گامزن ہے ۔\\\"انسانی حقوق، مساوات اور سماجی شمولیت\\\" پر اہم پینل ڈسکشن بھی ہوئی۔خواتین و بچوں کے حقوق، تعلیم، معاشی بااختیاری پر جامع گفتگو ہوئی۔انسانی حقوق کے دن کے موقع پر طلبہ اور نمائندوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔