جنرل ہسپتال میں اینڈوسکوپک سینس سرجری کی تربیتی ورکشاپ

جنرل ہسپتال میں اینڈوسکوپک  سینس سرجری کی تربیتی ورکشاپ

لاہور(آئی این پی)پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپس نوجوان ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں سنگِ میل کا درجہ رکھتی ہیں۔۔۔

 جو نہ صرف اُن کی مہارتوں میں اضافہ بلکہ مریضوں کے علاج میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جنرل ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی میں نوجوان ڈاکٹروں کے لیے منعقدہ اینڈوسکوپک سینس سرجری کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں سے بھی ڈاکٹرز شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں