حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات پر چھٹی کیلئے جلوس

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات پر چھٹی کیلئے جلوس

سنی کونسل نے دھرم پورہ سے پریس کلب تک جلوس نکالا، نعرے بازی

لاہور(سیاسی نمائندہ) سنی علما کونسل لاہور کے زیراہتمام خلیفہ بلافصل سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر سر کاری سطح پر چھٹی کے اعلان نہ کرنے کے خلاف دھرم پورہ سے لاہور پریس کلب تک مطالباتی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سنی علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ محمد اشرف طاہر اور صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کی، جلوس اپنے مخصوص راستے سے گزرتا ہوا پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،جلوس کے شرکا نے مطالباتی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور سیدنا صدیق اکبر ؓکی شان میں نعرے بازی کرتے رہے ، سنی علما کونسل کے ہزاروں کارکنوں نے جلوس میں شرکت کی،جلوس کے اختتام پر علامہ محمد اشرف طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خلیفہ بلا فصل سیدنا صدیق اکبرؓ کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓ کے منصفانہ دور حکومت کا مطالعہ کرتے ہوئے انہی اصولوں کو اپنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں