لاہور میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری
لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منظوری 52 ویں پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں دی گئی۔۔۔
جسکے تحت لاہور میں بی آر بی کینال پر جدید سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائیگا۔ منصوبہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، جس کے ذریعے یومیہ 54ملین گیلن سرفیس واٹر کو قابل استعمال بنایا جا سکے گا۔منصوبے سے مغلپورہ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور شادی پورہ کے رہائشی علاقوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔