خیابانِ فردوسی پرسیوریج سسٹم بچھانے کا90فیصد کام مکمل

خیابانِ فردوسی پرسیوریج سسٹم بچھانے کا90فیصد کام مکمل

سیوریج منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ‘سڑک کی کارپٹنگ15 روز میں ہوجائیگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )خیابانِ فردوسی پر سیوریج اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت واسا کی جانب سے نیا سیوریج سسٹم بچھانے کا عمل آخری مراحل میں داخل،منصوبے کا 90فیصد کام مکمل کر لیا گیا جسکے بعد سڑک کی بحالی کیلئے مختلف حصے مرحلہ وار ایل ڈی اے کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔واسا نے سیوریج لائن ڈالنے کے بعد7ہزار 8سو فٹ سڑک ایل ڈی اے کے حوالے کر دی جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران مزید 1ہزار 6سو فٹ سڑک بھی حوالگی کیلئے تیار ہے ۔خیابانِ فردوسی کی مجموعی لمبائی 13ہزار 3سو 85فٹ ہے ۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق سڑک کی ابتدائی کارپٹنگ 15روز کے اندر مکمل کر لی جائیگی،جس سے خیابانِ فردوسی پرٹریفک کی روانی بہتر ہو سکے گی۔ سیوریج اپ گریڈیشن منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے اور مکمل ہونے کے بعدسال 2050 تک کیلئے نکاسی آب مسائل حل کی توقع کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں