گندگی پھیلانے پرقانون نافذ‘بھاری جرمانے ‘قیدکی سزامقرر

 گندگی پھیلانے پرقانون نافذ‘بھاری جرمانے ‘قیدکی سزامقرر

50ہزار سے 5لاکھ تک جرمانے‘3سے 7سال قید کی سزائیں دی جاسکیں گی

لاہور (عمران اکبر )ستھرا پنجاب اتھارٹی نے فضلہ اور گندگی پھیلانے والوں کیخلاف قانون نافذکر دیا،50ہزار سے5لاکھ تک جرمانے اور 3سے7سال قید کی حد مقرر ۔ کوڑ ے ،ٹائروں ،باقیات کو آگ لگانابڑا جرم بن گیا ،انفورسمنٹ ٹیمیں فعال‘ الیکٹرک بائیکس خرید لی گئیں ، عملدرآمد جنوری 2026 سے شروع ہو گا۔مزید تفصیلات کے مطابق کوڑے کو آگ لگانے پر 5لاکھ جرمانہ،3سال قید ،ٹائروں کو جلانے پر 5لاکھ جرمانہ ،7سال قید ،کار سرکار میں مداخلت پر 3سال قید‘ 5لاکھ جرمانہ ،نالے میں رامیٹریل پھینکنے پرانڈسٹریز کو50ہزار جرمانہ ،کمرشل یونٹس کی طرف سے نالوں میں شاپرپھینکنے پر 25ہزار جرمانہ ،گلی محلوں کی نالیوں میں کوڑا پھینکنے پر گھریلو صارفین کو10ہزار جرمانہ ،جانوروں کا فضلہ ،باقیات کو غیرقانونی ڈمپ کرنے پر 50ہزار جرمانہ ،گلی ،شاہراہوں اور کمرشل مارکیٹس پر لیٹرنگ کرنیوالوں کو10ہزار جرمانہ ،کوڑے اور فضلے کے ڈسپوز کی جگہ نہ بنانے پرکمرشل صارفین کو 50ہزار اور انڈسٹریز کو 25ہزار جرمانہ ،گھر ،دکان ،فیکٹری کے باہر کوڑا پھینکنے والوں کو 5،15،اور 25ہزار کے جرمانے ،کمرشل واش روم ،ڈرین پائپ ،پول کو فضلہ پھیلانے پر 50ہزار کے جرمانے کئے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں