صدر سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عزم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تاہیر کی ملاقات ہوئی۔
صدر مملکت اور تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تاہیر نے دونوں ملکوں میں مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان کا کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا توانائی کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، علاقائی رابطہ کاری بڑھانے اور براہ راست پروازوں کی بحالی پر بھی زوردیا گیا۔
.jpg)
صدر مملکت سے آئرلینڈ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ نے بھی ملاقات کی، آصف زرداری نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، آئرش سرمایہ کاروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر توجہ دلوانے کی ہدایت کی۔