کراچی: ریس لگانے والے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کچل کر مار دیا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور زندگی کا چراغ گل کردیا۔
ملیر کینٹ گیٹ نمبر چھ کے قریب بس سے ریس لگانے والے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، 22 سالہ غلام حیدر موقع پر دم توڑ گیا، دوست شہزاد زخمی ہوگیا، متوفی دوستوں کے ہمراہ گھر سے ناشتہ کرنے نکلا تھا۔
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ہیلپر کو حراست میں لے لیا، ڈمپر بھی تھانے منتقل کر دیا گیا، ڈمپر نے آن لائن ٹیکسی کو بھی ٹکر ماری تاہم کار میں سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ہیوی ٹریفک سے اموات کی تعداد 250 تک پہنچ گئی۔