سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پیپلزپارٹی میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
وٹو خاندان 1985کے بعد ہر دور حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں کسی نہ کسی صورت میں نظر آیا لیکن 2018 کے عام انتخابات میں اوکاڑہ سے میاں منظور وٹو آزاد جبکہ ان کے بیٹے خرم جہانگیر وٹو اور صاحبزادی روبینہ شاہین وٹو پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست پر میدان میں آئے مگر الیکشن نہ جیت سکے۔
میاں منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی اب بھی پی ٹی آئی میں ہیں جبکہ وہ خود پیپلز پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں رہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے اور پارٹی کے صوبائی صدر بھی رہے۔