شکار پور : ٹرین گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پٹڑی محفوظ رہی
شکارپور: (دنیئا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں ٹرین کے گزرنے کے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔
واقعہ ہمایوں کے قریب ہوا، دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 16, 2025
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ موقع پر پہنچ گئے،اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باوجود ٹرین کی پٹڑی محفوظ ہے،اور ریلوے ٹریک معمول کے مطابق کھلا ہوا ہے۔
شاہزیب چاچڑ کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی، ممکنہ خطرے کے باعث علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔