پتنگ بازی کی اجازت کیخلاف درخواست پرحکام کو نوٹس جاری

پتنگ بازی کی اجازت کیخلاف درخواست پرحکام کو نوٹس جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت دینے کیلئے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے۔۔

 سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس خالد اویس کے روبرودرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ پتنگ بازی کیلئے دھاتی ڈور کا استعمال ہوتا ہے جو انسانی جان کیلئے خطرناک ہے ۔، آئین انسانیت کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اسلئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں