فنڈز کی کمی ‘سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر سست روی کاشکار
منصوبے کے گیسٹرو پیریڈ میں توسیع کے باوجودفنڈز کے اجرا پر ڈیڈ لاک
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی جانب سے سپورٹس کمپلیکسز کی تکمیل کیلئے دی گئی ،آخری ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے ،تاہم کسی ایک منصوبے کو بھی مکمل نہیں کیا جا سکا۔حکومت نے آٹھویں مرتبہ منصوبے کی مدت میں توسیع دیتے ہوئے30جون 2025تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی،مگر مقررہ وقت گزرنے کے باوجودسپورٹس کمپلیکسز بدستور زیر تعمیر ہیں۔ ایل ڈی اے کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق سپورٹس کمپلیکسز منصوبے کی اصل مدت جون 2018میں ہی ختم ہو چکی تھی،تاہم اس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پرمنصوبے کی ڈیڈ لائن میں بار بار توسیع کی جاتی رہی۔منصوبہ اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ رواں مالی سال کے دوران سپورٹس کمپلیکسز کیلئے مختص فنڈز کا اجرا نہ ہو سکا،جس کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں۔