سینئر ہیڈ ماسٹر مسلم ہائی سکول کو عہدے سے ہٹادیاگیا
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 سول لائنز لاہور کے سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر احمد سرنڈر کردیا گیاہے ۔
مبشر احمد کو سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔والدین و طلباکی شکایات اور احتجاج پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے سکول کا دورہ کیا۔چارج شیٹ رپورٹ کے مطابق سینئر ہیڈ ماسٹر مبشر احمد بھٹی خود کو سرٹیفائیڈ اور سٹاف کو نااہل کہنے کے ساتھ طلبا کو زمین پر بٹھاتا تھا۔