2من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف تلف

2من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف تلف

شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں جعلی شہد کی تیاری کا مکروہ کاروبار بے نقاب کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف تلف، 150 بوتلیں اور چینی ضبط کرکے جعلی شہد کی تیاری کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ بندکر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ رہائشی علاقے میں گھر نما یونٹ میں چھپ کر کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں، ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ناقص شہد کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ، شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزا کی ملاوٹ گھناؤنا فعل ہے ، وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کیمطابق خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں