15روز:بجلی چوروں سے 76لاکھ کی ریکوری
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، لیسکو نے روا ں ماہ کے ۔۔
پہلے 15روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، یکم تا 15دسمبر کے دوراب بجلی چوروں سے 76لاکھ 67ہزار روپے کی ریکوری کی گئی‘ 15 روز میں 1,120مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 15روز میں 11لاکھ سے زائد یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 1,104ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع، 515مقدمات درج 20بجلی چور گرفتار ہوئے۔