رواں ہفتے مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

رواں ہفتے مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

کریلے 5، کھیرا 15، بندگوبھی ، مٹر 10، شملہ مرچ 15روپے سستی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ گراں فروشوں مصنوعی مہنگائی اور قلت پیدا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور لوگوں کی سہولت اور آسانی سب سے مقدم ہے -انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کا فائدہ براہ راست صارفین کو ہو رہا ہے اور یہ کمی 5روپے سے لے کر 15 روپے فی کلو کے درمیان ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید کمی یا استحکام رہے گا-انہوں نے بتایا کہ اس وقت بازار میں کریلا کی قیمت 70روپے سے کم ہو کر 65 روپے کھیرا کی قیمت 15روپے کمی کیساتھ 90سے کم ہو کر 75روپے بند گوبھی اور مٹر کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جبکہ شملہ مرچ کی قیمت 120سے 105روپے فی کلو ہورہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں