وقف املاک بورڈ :ماتحت عملے کیلئے وقت کی پابندی سخت
لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ماتحت عملے کیلئے وقت کی پابندی سخت کر دی گئی۔ای ٹی پی بورڈ نے۔۔
دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کے احکامات جاری کر دیئے۔ دفتری اوقات صبح ساڑھے8سے شام ساڑھے 4 بجے تک مقرر ہے ۔متعدد افسران اور اہلکار دفتری اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ،ہیڈ آف برانچز سمیت افسران کی عدم حاضری پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار، خلاف ورزی پر کارروائی کی وارننگ دی ہے۔دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر ای اینڈ ڈی رولز کے تحت تادیبی کارروائی ہوگی۔