سینئر وارڈن کیلئے ترقی ، امتحان دینے والوں کی عمر کی حد 50سال مقرر
لاہور (کرائم رپورٹر ) سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹ پر ترقی کے لئے امتحان دینے والے افسران کی عمر کی۔۔
حد 50سال مقرر کی گئی ہے ۔صاف ستھرا محکمانہ ریکارڈ،محکمانہ کورس کی تکمیل اور سیکنڈ ڈویژن میں بیچلرڈگری رکھنے والے افسران ترقی کیلئے امتحان دینے کے اہل ہونگے ۔وارڈنز کی ریپڈ پروموشن کیلئے آئی جی کی جانب سے بھجوائی گئی سمری حکومت نے منظور کرلی۔