ایک کروڑ تاوان مانگنے والے 2ملزم گرفتار ، مغویہ بازیاب
ملزم کی فیس بک پر دوستی ، ساتھیوں کے ہمراہ اغواکیا،اعتراف جرم
لاہور (کرائم رپورٹر )لڑکی سے دوستی کرنے کے بعد اس کو اغواکرنے والے ملزم کو ڈیفنس اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے 3ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنی دوست کو اغوا کیا ہے اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ۔ ڈیفنس اے پولیس نے حافظ آباد سے مغویہ ایمن کو بازیاب کرا کے اغوا کار ملزم عمر اور بلال کو گرفتار کر لیا۔مغویہ کے ماموں ارشد کو ایمن رائے کے نمبر سے کال آئی کہ ایمن ہمارے پاس ہے جس کی رہائی کے عوض ملزمان نے 1کروڑ روپے برائے تاوان طلب کیے ۔ ملزمان نے مغویہ کے ماموں کو 1 کروڑ روپے تاوان نہ دینے اور کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،ملزم عمر کھرل نے ساتھیوں کی مدد سے مغویہ کو بہلا پھسلا کر نشہ آور چیز دے کر قید میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس پی کینٹ اخلاق تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مغویہ اور ملزم کی فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی ۔مغویہ ایمن اس سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔