اچھرہ ـ پولیس 9:سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
سبزہ زار میں نجی کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنیوالے 2اوباش دھرلیاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر )اچھرہ پولیس نے 9سالہ بچی سے ہمسائے کی زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 9سالہ بچی ہمسائے کے گھر کھیلنے کیلئے گئی جہاں ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر بچی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، والد حسنین کے دریافت کرنے پر متاثرہ بچی نے واقعہ کے متعلق بتایا، والد کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اے ایس پی گلبرگ کو سپیشل ٹاسک دیا تھا جس پر اچھرہ پولیس نے ملزم فاروق کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ادھر سبزاہ زار پولیس نے نجی کالج کی طالبہ کو اغوا کی دھمکیاں دینے والے اور ہراساں کرنیوالے 2اوباش ملزمان گرفتار کر لئے، ترجمان کے مطابق اعوان ٹاؤن کی رہائشی طالبہ کالج کیلئے نکلی تو اوباش پیچھے لگ گئے ،آوازیں لگاتے رہے اور فون نمبر مانگتے رہے ،اوباش ملزمان نے طالبہ کے انکار پر اغوا کی دھمکی دی اور ہاتھ پکڑ لیا،طالبہ کے شور مچانے پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر سبزاہ زار پولیس نے ملزمان سعد اور غلام فرید کو گرفتار کر کے ان کے خلاف طالبہ کے والد زاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔