لائیو سٹاک کی کارروائی‘ بغیر مہر گوشت تلف کردیا

 لائیو سٹاک کی کارروائی‘ بغیر مہر گوشت تلف کردیا

قصابوں کو ہزاروں جرمانے ، صحت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، ڈائریکٹرڈاکٹر آصف

تلونڈی(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی،قصابوں کوہزاروں روپے جرمانے ،ایک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تلونڈی میں قصاب طاہر جبار کے خلاف سلاٹر ہاؤس کی مہر کے بغیر گوشت فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ برآمد ہونے والا گوشت موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔گزشتہ دنوں خبروں کی اشاعت پر قصابوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چونیاں ڈاکٹر محمد آصف نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کی مہر کے بغیر گوشت کی فروخت قانوناً جرم ہے اور عوام کی صحت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مضرِ صحت اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں