دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

 دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سفاک ملزم کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، ڈی پی اوننکانہ

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جانیوالے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم افتخار علی عرف چھندا کو گرفتار کرلیا،مجرم اشتہاری افتخار عرف چھندا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مجرم نے تین ماہ قبل میلاد چوک کے قریب جہانزیب عرف زیبی اور عصمت اللہ کو ساتھی ملزموں کے ہمراہ قتل کیا تھا، واقعہ میں ملوث بقیہ تین ملزموں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ، ڈی پی او فراز احمدنے کہا ہے کہ سفاک ملزم کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں