قصورمیں کرسمس کی تقریب، ڈی پی او نے کیک کاٹا
پولیس افسروں، مسیحی منتظمین کی شرکت، عیسیٰ خاں نے مبارکباد دی
قصور(نمائندہ دنیا) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے کرسمس کے موقع پر قصور میں مسیحی بھائیوں کیساتھ کرسمس کا کیک کاٹا، قصور پولیس کی طرف سے میثاق سنٹر میں کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں، ڈی ایس پی سٹی سیف اﷲ بھٹی سمیت دیگر پولیس افسروں، مسیحی منتظمین نے شرکت کی۔ ڈی پی او قصور نے کرسچن کمیونٹی کیساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں ڈھیروں مبارکباد پیش کی۔ کرسمس کے موقع پر قصور پولیس کی طرف سے تمام مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائینگے ۔