مختلف علاقوں میں سپیشل گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشن

 مختلف علاقوں میں سپیشل  گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشن

لاہور(کرائم رپورٹر )امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں۔۔

سپیشل گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر نگرانی انجام دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نولکھا ٹائر مارکیٹ، لوئر مال منظور پارک، شفیق آباد، شاد باغ جھگیاں جودا اور شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔دورانِ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افراد، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز اور دکانوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ سپروائزری افسران نے سرچ آپریشنز کی خود نگرانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں