قصور:شہری ہزاروں روپے ، موٹر سائیکلوں سے محروم
مبشر اور عمران سے موٹرسائیکلیں، موبائل فون اور قیمتی سامان چھینا گیا
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ پنجاب کالج گنڈا سنگھ وڈکے قریب سے ڈاکوؤں نے برگر شوارما والی دُکان شفیع والا چوک قصور سے بند کرکے واپس جانے والے گنڈاسنگھ والا کے رہائشی مبشر علی ولد شوکت علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی۔ پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ڈاکوؤں نے نظام پورہ کے رہائشی محمد عمران صدیق ولد شان الہٰی سے موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ ہندال سے نامعلوم چور محمدعمران ولد محمداسلم کے گھر سے اُس کی موٹرسائیکل، چاول کا بھرا تھیلا ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔