نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتا ر

نقب زنی کی واردات  میں ملوث ملزمان گرفتا ر

لاہور(کرائم رپورٹر ) داتا دربار کے علاقے میں چند روز قبل شہری کے گھر میں ہونے والی بڑی نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ۔۔

یہ انکشاف بلال احمد نے تھانہ لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور اور فیصل کامران کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان نے داتا دربار کے علاقے میں ایک شہری کے گھر میں نقب زنی کی واردات کی، جہاں سے 50لاکھ روپے مالیت کا سونا، 27لاکھ روپے نقد، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز چرا کر فرار ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں