تیسری سالانہ یونیک انٹر سکول ایروبکس اینڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد

تیسری سالانہ یونیک انٹر سکول ایروبکس  اینڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر ) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام تیسری سالانہ یونیک انٹر سکول ایروبکس اینڈ جمناسٹک چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں 60کیمپسز کی 117ٹیموں نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ کی جونیئر کیٹگری میں یونیک شادمان کیمپس جبکہ سینئر کیٹگری میں بحریہ ٹاؤن کیمپس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تقریب کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سکلزڈیویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ محمد ثاقب خان چدھڑ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں