میوہسپتال :ٹینڈر کا اشتہار سٹیرائل گاز کا دیکر نان سٹیرائل گاز کا ایوارڈ لیٹر جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) میوہسپتال ،ٹینڈر کا اشتہار سٹیرائل گاز کا دیکر نان سٹیرائل گاز کا ایوارڈ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کو پروکیورمنٹ کمیٹی نے سارے معاملے سے بے خبر رکھا، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد نے معاملے کی انکوائری کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ،انکوائری کمیٹی میں اے ایم ایس سٹور ڈاکٹر ندیم الٰہی ، ڈی ایم ایس سرجیکل ڈاکٹر ماہا بٹ ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زبیدہ مسرت شامل ہیں ،انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔