ڈولفن سکواڈ:مختلف علاقوں سے 3مشکوک افراد دھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)کرسمس سپیشل ڈیوٹی کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ناجائز اسلحہ کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں کرتے ہوئے گلبرگ، کوٹ لکھپت اور اقبال ٹاؤن سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق کارروائیاں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے گئے ۔ گرفتار افراد کی شناخت عثمان، سہیل اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں گلبرگ، کوٹ لکھپت اور اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ۔