سپیکر پنجاب اسمبلی کا قائدِاعظم ، نواز شریف کی سالگرہ ،کرسمس پر پیغام

سپیکر پنجاب اسمبلی کا قائدِاعظم ، نواز  شریف کی سالگرہ ،کرسمس پر پیغام

لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 25 دسمبر کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی ولادت کا دن ہمیں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے ، جن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ایک مضبوط، جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ قائدِاعظمؒ کی دیانت داری، اصول پسندی اور آئین و قانون کی بالادستی کا فلسفہ آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے اور موجودہ چیلنجز کا حل انہی افکار میں مضمر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں