صحرائی خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 5 ملزم گرفتار
لاہور(آن لائن)صحرائے چولستان میں ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر (ساؤتھ) شیخ زاہد اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور طارق عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے وقت کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک گھر سے صحرائی خرگوش کا غیرقانونی شکار کرنے والے پانچ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے خرگوش کی سکن اور دیگر اجزا برآمد ہوئے ۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان کا چالان مرتب کیا گیا، تاہم ان کی درخواست پر مجموعی طور پر تین لاکھ چالیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کر کے کیس نمٹا دیا گیا۔