قوانین پر عملدرآمد ،ٹریفک روانی بھی یقینی بنائی جائے ،ڈی ٹی او مانانوالہ

 قوانین پر عملدرآمد ،ٹریفک روانی بھی  یقینی بنائی جائے ،ڈی ٹی او مانانوالہ

مانانوالہ(نمائندہ دنیا)مانانوالہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈی ایس پی ملک احمد اعوان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کا عمل یقینی بنایا جائے گا ۔

مانانوالہ لاری اڈہ پر ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کو سفارشات پیش کریں گے ۔ لاری اڈہ مانانوالہ پر اوور برج بنایا جائے ۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیخوپورہ ملک احمد اعوان نے ملک مانانوالہ لاری اڈہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ٹریفک ملازمین کو ہدایات جاری کیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں