مریدکے: 10سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
امیر حمزہ کھیلتے ہوئے اچانک نیچے گرکر شدید زخمی ہوا،ہسپتال میں چل بسا
مریدکے ، کالا شاہ کاکو(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)مریدکے کے تھانہ سٹی کے علاقے سلطان پارک میں10سالہ بچہ کھیلتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ امیر حمزہ گزشتہ روز چھت پر کھیلتے ہوئے اچانک نیچے آ گرا جس سے وہ شدید زخمی ہوا، اسے ٹی ایچ کیوہسپتال مریدکے پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔