ڈرگ انسپکٹرز کی عدم توجہی، جعلی، زائد المیعاد ادویات کی فروخت

ڈرگ انسپکٹرز کی عدم توجہی، جعلی، زائد المیعاد ادویات کی فروخت

میڈیکل سٹورز میں موجود ادویات کی ایکسپائری ڈیٹس کی مانیٹرنگ کی جائے ، شہری

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں ڈرگ انسپکٹرز کی عدم توجہی کے باعث جعلی و زائد المیعاد ادویات کی فروخت کا رجحان مزید بڑھ گیا ہے اور منافع خوری کے لالچ میں بعض میڈیکل سٹورز مالکان زائد المیعاد ادویات کی ایکسپائری ڈیٹس تبدیل کرکے انہیں دھڑلے سے فروخت کررہے ہیں ، شہریوں کے مطابق شہر کے بیشترمیڈیکل سٹورز کے اسٹاکس کو چیک نہیں کیا جارہا نہ ہی میڈیکل سٹورز میں موجود ادویات کی ایکسپائری ڈیٹس کو مانیٹر کرنے کا کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے جس کا بعض میڈیکل سٹورز مالکان بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مختلف کمپنیوں کی ایسی ادویات جن کی واپسی کمپنیوں سے طے نہیں ان کی ایکسپائری ڈیٹس تبدیل کرکے فروخت کی جارہی ہیں ان ادویات کی مانیٹرنگ کرکے ذمہ دار میڈیکل سٹور مالکوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں