عوام کو صاف پانی ، سیوریج بحالی یقینی بنائینگے :ڈی سی قصور
ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ایوب سے کاشف منہاس نے عملہ، مشینری کا چارج لے لیا
قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنرقصور محمدآصف رضا کی موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور سید ایوب بخاری سے محمد کاشف منہاس نے میونسپل کمیٹی قصور کے عملہ اور مشینری کا چارج لیا۔ ایم ڈی واسا قصور شہر کی واٹر سپلائی، سیوریج، ڈسپوزل ورکس وغیرہ میں بہتری لانے کیلئے پرعزم۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے معاونت اور وسائل فراہم کرنے کا عندیہ دید یا۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق قصور کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ واسا کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔