کانسٹیبل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ مالیت کا گھر فراہم

 کانسٹیبل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ  35 لاکھ مالیت کا گھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے فرض کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے اپنے ایک اور بہادر سپوت کے اہل خانہ کو باعزت رہائش فراہم کر دی۔

کانسٹیبل بیرم رام کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کیا گیا ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل بیرم رام کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ یہ اقدام آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا، جنکی ہدایت پر حکومت پنجاب نے اہل خانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کیے ۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل بیرم رام کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ بیرم رام نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی یقینی بنائی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں