پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)اوکاڑہ اینٹی کرپشن کی کارروائی،پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سرکل أٓفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفی گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے حلقہ پٹواری ضلع اوکاڑہ عبد الرحمن کو سائل محمد عزیر اسلم سے زرعی اراضی کے انتقال کے عوض 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،سائل نے کہا کہ پٹواری نے انتقال کرنے کے 70 ہزار روپے طلب کئے تھے ،جو کہ 50 ہزار پہلے ادا کر چکا تھا،پٹواری سے گرفتاری کے وقت خفیہ نشان زدہ کرنسی برآمد کر لی گئی،اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔