سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے کامیاب امیدواروں کے ساتھ ڈی پی او کی میٹنگ

 سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کے کامیاب امیدواروں کے  ساتھ ڈی پی او کی میٹنگ

قصور(نمائندہ دنیا)پنجاب پبلک سروس کمیشن میں سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے کامیاب امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خاں نے پی پی ایس سی کے ذریعے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا امتحان پاس کرنے والے قصور پولیس کے ملازمین کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا اور ملاقات کی، جس میں انہوں تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تمام پولیس افسران کو نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں