پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج

پی پی ایس سی :مختلف محکموں  کی اسامیوں کے نتائج

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی اسامیوں کے تحریری امتحان کے بعد امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی ضلع میں سب انجینئر کی 10اسامیوں کے لیے 7 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ 3 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں