ایل ڈی اے سٹی سکیم :زمین دینے کیلئے قوانین تبدیل
لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم فیروزپور روڈ میں زمین دینے کے قواعد تبدیل کر دیے گئے ہیں۔نئی ترمیم کے بعد ایک ہی قانون کے تحت دو مختلف طریقے نافذ ہو گئے ہیں۔۔۔
ان تبدیلیوں سے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو فائدہ اور انفرادی شہری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے سٹی فیروزپور روڈ میں قواعد و ضوابط میں حالیہ ترمیم کے بعد مبینہ طور پر ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی اجارہ داری قائم ہونے کا خدشہ سامنے آ گیا ۔ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کیلئے زمین دینے کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے ، جس کے بعد زمین فراہم کرنے والوں کو دو مختلف زمروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ ترمیم سے قبل یہ قانون تھا کہ جو بھی شخص یا ادارہ ایل ڈی اے سٹی کیلئے زمین فراہم کرتا تھا۔