چڑیا گھر کو رات کے اوقات میں کھولنے پر غور
لاہور(لیڈی رپورٹر)چڑیا گھر کو رات کے اوقات میں کھولنے کے فیصلے پر غور و فکر شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں۔۔۔
جدید روشنیوں کا انتظام کیا جائے گا تاکہ شہری رات کے وقت بھی سیر و تفریح کے لیے آ سکیں۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تفریح کی ایک نئی سہولت فراہم کرنا اور لاہور زو کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔