سروسز: 6 منزلہ فیصل مسعود ٹاور کی چاروں لفٹیں خراب

سروسز: 6 منزلہ فیصل مسعود ٹاور کی چاروں لفٹیں خراب

طبی عملے کیلئے ایک دفعہ نیچے آنے کے بعد دوسری دفعہ اوپر جانا مشکل

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )سروسز ہسپتال کے چھ منزلہ فیصل مسعود ٹاور کی چاروں لفٹیں خراب، دو لفٹیں گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑی ہیں، ایک لفٹ مکمل طور بند ہے جو کبھی چلی ہی نہیں، چوتھی لفٹ بھی گزشتہ روز سے بند ہو گئی ہے ، تمام لفٹیں بند ہونے سے چھ منزلہ بلڈنگ میں جانے والے مریض اور لواحقین شدید متاثر ہو رہے ،بیمار افراد کو مختلف فلور پر جاتے ہوئے شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ بھی لفٹ بند ہونے سے شدید پریشان ، طبی عملے کیلئے ایک دفعہ نیچے آنے کے بعد دوسری دفعہ اوپر جانا مشکل ہو جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق لفٹوں پر کام کرنے والے لفٹ آپریٹر مختلف وارڈز میں کام کر رہے ،سروسز ہسپتال کی لفٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد کو رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ میں ایڈمن، میڈیکل اور سرجیکل بلاک شامل تھا، ایڈمن، میڈیکل اور سرجیکل بلاک کی ری ویمپنگ کی گئی، ری ویمپ شدہ پورشن میں نصب پانچ لفٹس مکمل فنکشنل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں