کائٹ فلائنگ آرڈیننس کو ایکٹ میں بدلنے کیخلاف درخواست، ریکارڈ طلب

کائٹ فلائنگ آرڈیننس کو ایکٹ میں  بدلنے کیخلاف درخواست، ریکارڈ طلب

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس کو ایکٹ میں بدلنے کیخلاف درخواست پر سماعت،جسٹس ملک محمد اویس خالد نے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ آرڈیننس سازی پارلیمانی بالادستی اور اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے ،آرڈیننس کا اجرا صرف ہنگامی حالات میں ہو سکتا ہے ،آرڈیننس کو معمول کی قانون سازی نہیں بنایا جا سکتا،آرڈیننس کے ذریعے حکومت قانون سازی میں پارلیمنٹ بائی پاس کر کے شارٹ کٹ لے رہی ہے ،کائٹ فلائٹ آرڈیننس کو چیلنج ہونے پر ایکٹ میں بدل دیاگیا،ایکٹ میں تبدیلی ثابت کرتا ہے کہ قانون سازی کی کوئی ہنگامی ضرورت نہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں