سرکاری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی دوسری قسط جاری
لاہور(خبر نگار)صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے ۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تین ارب ستائیس کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ فنڈز میں لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے دس کروڑ روپے سے زائد فیصل آباد کے لیے سترہ کروڑ روپے جبکہ بہاولنگر ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے تیرہ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ فنڈز متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے اور یہ رقم سکولوں کے روزمرہ اخراجات اور دیگر نان سیلری مدات کے لیے استعمال ہوگی تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔