جھوٹی 15کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا) 15پر جھوٹی کال کرنے والے کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ بی ڈویژن قصور میں تعینات ٹی اے ایس آئی محمدعرفان نے مقدمہ درج کروایا کہ ریسکیو 15پر کالر انتظار حسین کی کال موصول ہوئی کہ اس کی بیوی نے اس کے گھر سے 4لاکھ روپے اور 2تولے زیورات چوری کر لئے ہیں۔ موقع پر پہنچ کر حالات کی تصدیق کرنے پر معلوم ہواکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بیوی اپنے والدین کے گھر جا چکی تھی ،اور کالر نے جھوٹی ، بوگس کال کی ۔جس پر تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے جھوٹی کال کرنے والے کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔