خاتون کو مارنے ،پیٹنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) خاتون کو مارنے ،پیٹنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
علی پارک قصور کی رہائشی شیر محمد کی اہلیہ نازیہ بی بی نے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم کرامت نے مجھے مارا پیٹا ہے ۔جس پرپولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرلیا۔