خاتون منشیات فروش گرفتار 2کلو چرس برآمد

 خاتون منشیات فروش گرفتار 2کلو چرس برآمد

تلونڈی، الہ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)چونیاں میں بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر چونیاں پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزمہ خورشید بی بی کو پکڑ کر قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمہ عرصہ دراز سے چونیاں اور گردونواح میں منشیات کے مکروہ دھندے سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں