جے یو آئی جلد عوامی تحریک چلائے گی:اسلا م خان

جے یو آئی جلد عوامی تحریک چلائے گی:اسلا م خان

قصور(نمائندہ دنیا) جمعیت علماء پاکستان ضلع قصور کے صدر محمد اسلام خان نے راول جھگڑ میں جمعیت علماء پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ جمعیت علماء پاکستان جلد ہی’’نظام مصطفی لاؤ، پاکستان بچاؤ‘‘تحریک کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ملک کے کونے کونے اور قریہ قریہ جا کر جمعیت کے قائد ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ایران پر حملہ دراصل پاکستان کیلئے کھلی وارننگ ہے ۔انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، کیونکہ ایران کے بعد اگلا ہدف پاکستان بھی ہو سکتا ہے ۔محمد اسلام خان نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات اور سیاسی چپقلش ختم کر کے قومی اتحاد اور مشترکہ سوچ کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے جمعیت علماء پاکستان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی سازشوں، اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور امریکہ کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں