وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ کا دورہ، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

وزیر صحت کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ  کا دورہ، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

ننکانہ صاحب (خبر نگار) وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ رات اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

جس کے بعد ہسپتال کی انتظامی و طبی کارکردگی کو سراہتے ہوئے باقاعدہ تعریفی خط جاری کر دیا،ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، ایمرجنسی، وارڈز، صفائی ستھرائی اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع پر ہسپتال میں قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اضافی چارج پر فرائض انجام دینے والے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ وزیر صحت نے اپنے تعریفی خط میں ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مؤثر انتظامی حکمتِ عملی دیگر سرکاری ہسپتالوں کے لیے بھی مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں